ایچ آئی و ی مرض قابل علاج
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84ہزار ہے جن میں سے 61 ہزار کا علاج جاری۔۔۔
جبکہ باقی شہری مسنگ ہیں ، ایچ آئی وی ایڈز کی صورتحال اور عالمی فنڈز کے استعمال سے متعلق پریس کانفرنس کر تے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ 2024-26کے دوران پاکستان کے لئے ایچ آئی وی پروگرام کی مجموعی لاگت 65 ملین امریکی ڈالر تھی اس میں سے وزارت صحت کو محض 3.9 ملین ڈالر د ئیے گئے جبکہ باقی 61.1 ملین ڈالر یو این ڈی پی اور 'نئی زندگی' نامی این جی او کو فراہم کیے گئے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ این جی اوز وزارت صحت کو فنڈز کے استعمال سے متعلق معلومات دینے سے انکاری ہیں اور اسے ایک حساس معاملہ قرار دے کر تفصیلات چھپا رہی ہیں ،انہوں نے تونسہ اور اسلام آباد کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کی اور کہا کہ تونسہ میں حالیہ دنوں میں کوئی نیا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ وہ 2024 کا کیس تھا۔