بیٹا وطن پر قربان ہوا،خواہش پوتابھی فوج میں جائے :والدہ

بیٹا وطن پر قربان ہوا،خواہش پوتابھی فوج میں جائے :والدہ

بیٹے نائیک وقار شہیدنے 10مئی کوآخری گفتگومیں شہادت کی دعاکی درخواست کی تھی معرکہ حق کاایک سال مکمل،وطن کوجب ضرورت پڑی،حاضرہونگے :نوجوانوں کاعزم

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وطن کے دفاع میں قربانیاں دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ، جبکہ شہدا کے اہلِ خانہ، سماجی کارکنان اور نوجوانوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔نائیک محمد وقار خالد شہید کی والدہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ معرکہِ حق کے دوران ان کا بیٹا بنالہ سیکٹر میں تعینات تھا اور 10 مئی کو آخری گفتگو میں اس نے شہادت کی دعا کی درخواست کی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ ان کا بیٹا وطن پر قربان ہوا اور ان کی خواہش ہے کہ ان کا پوتا بھی پاک فوج میں شامل ہو کر ملک کا دفاع کرے ۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وقار خالد جیسے بیٹے موجود ہوں تو دشمن کبھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، معرکہ حق کے دوران خدمات انجام دینے والے سماجی کارکن نے بتایا کہ ان کی ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی،ان کا کہنا تھا کہ یہ سب جذبہ ایمانی اور پاک فوج سے محبت کا نتیجہ ہے ۔معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر نوجوانوں نے بھی اپنے ولولے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کمزور ہیں نہ خاموش، بلکہ نئی سوچ، نئی طاقت اور ایک مضبوط پاکستان کی علامت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کو جب بھی ضرورت پڑی، وہ ہر اول دستے میں موجود ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں