ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں  آج موسم خشک رہے گا

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔۔۔

 تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ،بدھ کے روزجڑواں شہروں میں جزوی بادل رہے اوربعض علاقوں میں شام کے وقت بونداباندی ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ بالائی /وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش ہو ئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں