مقبوضہ کشمیرمیں پاکستان کے حق میں پوسٹرز لگ گئے

مقبوضہ کشمیرمیں پاکستان کے حق میں پوسٹرز لگ گئے

ضلع ڈوڈا میں پاکستان کی حمایت پر جموں و کشمیر یوتھ موومنٹ پر مقدمہ درج

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ایران امریکا تنازع اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز لگ گئے ۔ظلم و جبر اور قتل عام کے باوجود قابض بھارت کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکا ۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق ضلع ڈوڈا میں پاکستان کے حق میں پوسٹر لگا ئے گئے ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پوسٹر کے ساتھ سبز ہلالی پاکستانی پرچم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پوسٹر میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکا ایران جنگ بندی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے حق میں یہ پوسٹر جموں و کشمیر یوتھ موومنٹ کی جانب سے لگائے گئے ہیں، بھارتی پولیس نے پاکستان کے حق میں پوسٹر لگانے پر ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم اور سخت سکیورٹی اقدامات کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کی جا سکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں