میڈیکل کالجز کو ذہنی صحت کی سکریننگ کا نظام نافذکرنیکی ہدایت

 میڈیکل کالجز کو ذہنی صحت کی سکریننگ کا نظام نافذکرنیکی ہدایت

ذہنی دباؤ،خود کشی کے پیش نظر مینٹل ہیلتھ سکریننگ پروٹوکول لازم قرار طلبہ کے داخلے کے وقت، سالانہ بنیاد پر ذہنی صحت چیک ہو گی، صدر پی ایم ڈی سی

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل ، ڈینٹل کالجز اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے حل کے لیے پیشگی اقدامات ، باقاعدہ ذہنی صحت کی سکریننگ کا نظام نافذ کریں۔ میڈیکل طلبہ میں خودکشی اور ذہنی دباؤ کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز میں مینٹل ہیلتھ سکریننگ پروٹوکول کو لازمی قرار دے دیا۔ صدر پی ایم ڈی سی کے مطابق داخلے کے وقت اور سالانہ بنیاد پر ذہنی صحت چیک ہو گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ اداروں میں ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اور کونسلنگ سیکشن قائم کرنا ناگزیر ہے ، ذہنی دبا ؤکے شکار طلبہ و اساتذہ کو ماہرین نفسیات کے پاس ریفر کیا جائے ۔ ادارے معیاری نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کیلئے مکمل سہولیات اور سٹاف رکھیں،اس سلسلہ میں تاخیر برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں