2سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم ، 4 جماعتیں سربراہ کے بغیر

2سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم ، 4 جماعتیں سربراہ کے بغیر

پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی اوراستحکام پاکستان تحریک ڈی لسٹ انتخابی نشانات بھی واپس لے لئے گئے ،سیاسی جماعتوں کی تعداد167رہ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی جس سے ملک میں سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعدادکم ہوکر 167 ہوگئی ہے جبکہ 4 جماعتیں تاحال بغیر سربراہ کے موجود ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی لسٹ کی جانے والی جماعتوں میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو الیکشنز ایکٹ اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر ڈی لسٹ کیا گیا، ان جماعتوں نے نہ تو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے اور نہ ہی سالانہ گوشوارے جمع کرائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں