ون کانسٹیٹیوشن ایونیو بلڈنگ کی لیز منسوخی برقرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل خارج کردی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو بلڈنگ کی لیز منسوخی کے خلاف درخواست خارج کر دی جبکہ اپارٹمنٹ مالکان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں۔
بی این پی کمپنی کی جانب سے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو بلڈنگ کی لیز منسوخی کے خلاف درخواست کا مختصر فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردارسرفراز ڈوگر نے سنایا۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سی ڈی اے نے ساڑھے 13 ایکڑ کا پلاٹ ہوٹل کیلئے نیلام کیا، بی این پی نامی کمپنی نے کچھ رقم دے کر قبضہ لیا اور ہوٹل کی جگہ لگژری فلیٹ بنا کر لوگوں کو بیچ دئیے جن میں بانی پی ٹی آئی، خواجہ آصف سمیت سیاستدان، بیورو کریٹس دیگر افراد شامل تھے ۔ سی ڈی اے نے لیز کی پوری رقم نہ ملنے پر پلاٹ کی لیز منسوخ کر دی۔