ایران جنگ سے اربوں لوگوں کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا :سربراہ کھاد کمپنی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں کھاد تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران میں جنگ کے باعث کھاد اور اس کے اہم اجزا کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ۔
ان کے مطابق اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر ہر ہفتے تقریباً دس ارب افراد کیلئے ایک وقت کی خوراک جتنی غذائی قلت پیدا ہو سکتی ہے ۔یارا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سوین ٹورے ہولسیتر نے بی بی سی کو بتایا کہ خلیجی خطے میں جاری لڑائی جس کے باعث آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی متاثر ہوئی ہے عالمی غذائی پیداوار کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے ۔