تلونڈی :برادرز شوگرملز ڈی سیل انتظامی کنٹرول دوبارہ مالکان کے سپرد
تلونڈی (نامہ نگار) برادرز شوگر ملز ڈی سیل، ڈپٹی کمشنر قصور کے احکامات پرملز کا انتظامی کنٹرول دوبارہ مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کسانوں کے تمام بقایا جات کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد اے سی چونیاں سدرہ ستار نے خود موقع پر پہنچ کر برادرز شوگرملز کو ڈی سیل کیا اور انتظام سی ای او میاں فرقان ادریس اور جنرل منیجر میاں امجد پرویز کے سپرد کر دیا،یاد رہے گنے کی ادائیگیاں نہ ہونے پر تقریباً دس سال قبل ملز کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا تھا تاہم تین سال قبل کسانوں کو مکمل ادائیگیاں کر دی گئی تھیں۔ ملز کی ڈی سیلنگ پر علاقے کے کسانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیا ہے۔