جعلی حکومت جھوٹ بول رہی

 جعلی حکومت جھوٹ بول رہی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ غیرقانونی اور جعلی حکومت نے جھوٹ بولا کہ معیشت سنبھال لی، اب حقیقت سامنے ہے۔۔۔

 خالص بربادی، مہنگائی 10اعشاریہ9فیصد، پٹرول 400 روپے لٹر، 46 ہزار میگاواٹ کے باوجود ریکارڈ لوڈشیڈنگ ہو رہی ۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا ایف بی آر کا 684 ارب خسارہ، برآمدات تباہ، روپے کی کمر توڑ دی، لوگوں کی حقیقی آمدنی 12فیصد کم ہو گئی، یہ 80 سال کی سب سے بڑی معاشی تباہی ہے ۔ نااہل، کرپٹ، لوٹے اور غدار عناصر پاکستان کو کھوکھلا کر رہے ہیں!اب بس بہت ہوگیا، یہ لوٹ ماری بند کرو!نکالو انہیں!۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں