15 سال سے کم عمر افراد پر حج پابندی کے احکامات واپس

15 سال سے کم عمر افراد پر  حج پابندی کے احکامات واپس

اسلام آباد(دنیا نیوز)سعودی حکومت نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت دے دی۔ وزارت ِ مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی لگائی گئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کیں جس میں سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر کے افراد پر حج پابندی کے احکامات واپس لے لیے ۔ دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا تھا کہ جن کے ویزے منسوخ ہوئے ان کو بھی دوبارہ پراسس کیا جائے گا۔ واضح رہے اِس سے قبل سعودی امیگریشن حکام نے تمام ایئرپورٹس کو ہدایت کی تھی کہ 15 سال سے کم عمر عازمین کو ایئرپورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے جو فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں