’’ہم چھائے طوفان آندھیوں کی طرح ‘‘معرکہ حق کی فتح کو ایک سال ہونے پر نغمہ جاری
راولپنڈی (اے پی پی) معرکہ حق کی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہم چھائے طوفان آندھیوں کی طرح کے عنوان سے ایک خصوصی نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔
یہ نغمہ واجد سعید اور رپٹور نے گایا ہے جبکہ اسے آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کی کمپین مہم کے حصے کے طور پر جاری کیا ہے۔ یہ نغمہ پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، قربانیوں اور بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پاکستانی قوم کے عزم، استقامت اور غیر متزلزل استقامت کی بھی عکاسی کرتا ہے ۔ یہ نغمہ اس پیغام کو تقویت دیتا ہے کہ پوری قوم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔