اسلام آباد ہائیکورٹ کانیا روسٹر جاری ، جسٹس اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینئر جج بن گئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ کانیا روسٹر  جاری ، جسٹس اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینئر جج بن گئے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ٹرانسفر کے بعد نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا،چار مئی سے سات سنگل اور چار ڈویژن بینچ کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے۔۔۔

نئے ججز کی ٹرانسفر یا تعیناتی تک جسٹس سردار اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینئر جج بن گئے جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ٹیکس کا سپیشل ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ، روسٹر کے مطابق جسٹس محمد آصف دو ڈویژن بنچز کا حصہ ہونگے ، جسٹس محمد آصف کریمنل اور دیگر دیکر کیسز کی دو الگ الگ ڈویژن بینچ میں سماعت کرینگے ،پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر، تیسرا ڈویژن بینچ خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف جبکہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا،نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری، چار مئی سے تا حکم ثانی برقرار رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں