سرکاری ٹی وی پنشن کیس ، عدالت کا ایک ماہ میں ادائیگی کا حکم

 سرکاری ٹی وی پنشن کیس ، عدالت کا ایک ماہ میں ادائیگی کا حکم

ادائیگی نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ، اسلام آباد ہائیکورٹ، تحریری حکم نامہ

 اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سرکاری ٹی وی کے ملازمین کی پنشن ادا نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں کہاہے کہ ایک ماہ میںپنشن ادا نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی،جسٹس محمد آصف نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہاگیاہے کہ ایک ماہ میں پنشن ادا نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی،فنانس ڈویژن نے ادائیگیوں کے لیے اضافی گرانٹ کی منظوری کے لئے مزید وقت کی استدعا کی،فنانس ڈویژن کی استدعا منظور کی جاتی ہے ،عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے جائینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں