اسلام آباد ہائیکورٹ:جسٹس ثمن رفعت کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ:جسٹس ثمن  رفعت کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت اور اسے عدلیہ کی آزادی اور وقار مجروح کرنے کا رجحان قرار دیا اور کہا یہ رجحان نہایت افسوسناک ہے ، عدالت نے درخواست گزار کو مستقبل میں احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی۔

 جسٹس ارباب طاہر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا درخواست میں حاضر سروس جج سے متعلق نہایت ہتک آمیز، بے بنیاد اور غیرمصدقہ الزامات لگائے گئے ، یہ الزامات بادی النظر میں توہینِ عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، الزامات عدالتی کارروائی یا جج کے کنڈکٹ سے متعلق ہیں، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کے مختلف فورمز موجود ہوتے ہیں، جج کے مبینہ مِس کنڈکٹ کی تحقیقات خصوصی طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اختیار ہے ، توہینِ عدالت کی درخواست قابلِ سماعت نہیں، اعتراضات برقرار رکھے جاتے ہیں۔ کلثوم خالق ایڈووکیٹ نے جسٹس ثمن رفعت کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں