زیادہ جمائیاں آنا تھکن نہیں، خطرناک بھی ہوسکتی ہیں

زیادہ جمائیاں آنا تھکن نہیں، خطرناک بھی ہوسکتی ہیں

نیو یارک (نیٹ نیوز)اگر آپ دن بھر بار بار جمائیاں لیتے ہیں، مسلسل تھکن محسوس کرتے ہیں یا دفتر میں بیدار رہنے کے لیے بار بار کافی پینے پر مجبور ہوتے ہیں۔۔

تو یہ صرف مصروف روٹین کا نتیجہ نہیں بلکہ نیند کی شدید کمی کی واضح علامت ہو سکتی ہے ۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس کیفیت کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا جسمانی، ذہنی اور سماجی سطح پر سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے ۔امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ جمائیاں لینا یا دن بھر غنودگی محسوس کرنا ناکافی نیند کی اہم نشانی ہے ۔ ماہرین کے مطابق روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی معیاری نیند نہ لینے سے متعدد سنگین امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ، جن میں ذیابیطس، دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، فالج، گردوں کی بیماریاں اور ڈپریشن وغیرہ شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں