چاڈ :بوکو حرام کے حملے میں 25 فوجی ہلاک،46 زخمی
باگا سولہ(اے ایف پی)چاڈ میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 25 فوجی ہلاک،46 زخمی ہو گئے ،حملہ فوجی اڈے بارکا تولوروم پر ہوا ،علاقائی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد 24 بتائی ہے ۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بوکو حرام کی کارروائی کے بعد ملک میں تشدد اور عدم تحفظ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔