آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں پاکستانی پلیئرز کی بہتری

آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں پاکستانی پلیئرز کی بہتری

سدرا امین 11 ویں نمبر پر آ گئیں بولرز میں آسٹریلیا کی الانا کنگ کا پہلا نمبر

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ۔ تازہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے ویمن بیٹرز میں بھارت کی سمریتی مندھانہ کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔ ون ڈے ویمنز بیٹرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی لورا وولوارڈٹ دوسرے اور آسٹریلیا کی بیتھ مونی تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی سدرا امین3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئیں جبکہ پاکستان کی صدف شمس 12 درجے ترقی کے بعد 72 ویں پر موجود ہیں، پاکستان کی نجیہہ علوی 28 درجے ترقی کے بعد 86 ویں پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی ویمن ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کی الانا کنگ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلش بولر سوفی ایکلسٹن دوسرے اور آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر کا تیسرا نمبر ہے ۔ پاکستان کی نشرہ سندھو ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر موجود ہیں جب کہ کپتان فاطمہ ثنا دو درجے ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر آ گئیں۔ آئی سی سی ویمن ون ڈے آلراؤنڈرز میں آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کی فاطمہ ثنا 2 درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آ گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں