ایرانی فٹبالر علی غولیزادے انجری کا شکار ،ورلڈکپ سے باہر

ایرانی فٹبالر علی غولیزادے انجری  کا شکار ،ورلڈکپ سے باہر

تہران (آئی این پی )ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ اہم کھلاڑی علی غولیزادے گھٹنے کی شدید انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔۔۔

 وہ پولینڈ کے کلب لیک پوزنان کی نمائندگی کرتے ہوئے میچ کے دوران زخمی ہوئے جہاں ٹیسٹ کے بعد ان کے بائیں گھٹنے کے اے سی ایل لیگامینٹ کے پھٹنے کی تصدیق ہوئی۔کلب کے مطابق علی غولیزادے کی جلد سرجری ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں