مغربی بنگال میں بی جے پی فتح غیر اخلاقی ، ہماری 100 سیٹیں چوری کی گئیں:ممتا بنرجی
کولکتہ(اے پی پی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنیرجی نے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 100 سے زائد سیٹوں پر ان کی پارٹی کامینڈیٹ لوٹا گیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم واپس پلٹ کر آئیں گے ۔ ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں غیر قانونی تھیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر سے شکایت کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ہمارے ایجنٹوں کو کاؤنٹنگ سینٹر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ،سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی بند کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہاہے کہ آسام اور بنگال الیکشن چوری ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔