ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر عجیب سی لکیریں کیوں ہوتی ہیں
لاہور((نیٹ نیوز)ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر ابھری ہوئی لکیریں یا نالیاں سی کیوں ہوتی ہیں؟ یہ کسی ڈیزائنر کا خیال نہیں تھا بلکہ اس بڑی ڈیوائس کا بہت اہم عنصر ہے ۔موسم خزاں اور ۔۔۔
سرما کے دوران ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر بہت زیادہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں پھسلنے کا خطرہ بڑھتا ہے ۔مسافروں کو انجری سے بچانے کے لیے ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر یہ لکیریں موجود ہوتی ہیں۔اس کے نتیجے میں مسافروں کے جوتے ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر پھسلتے نہیں۔ جب لوگ ایسکیلیٹر پر سفر کرتے ہیں تو مختلف چیزیں جیسے استعمال شدہ ٹکٹ، ٹافیاں یا دیگر متحرک سیڑھیوں پر گرجاتی ہیں۔اگر یہ سیڑھیاں ہموار ہوں تو یہ کچرا نچلے یا اوپری حصے کے نیچے موجود کومپ پلیٹ میں پہنچ کر ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتا ہے مگر اس ڈیزائن کی وجہ سے یہ کچرا ایسکیلیٹر کے باہر فرش پر پہنچ جاتا ہے ۔