سی پیک کے تحت 30 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہو چکی، قیصر شیخ

سی پیک کے تحت 30 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہو چکی، قیصر شیخ

خصوصی زونز میں سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ سمیت متعدد مراعات دی جا رہیں سی پیک فیز ٹو دونوں ممالک کیلئے اقتصادی استحکام کا ذریعہ بنے گا،چینی قرنصلر

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کو درآمدات پر انحصار کرنے والی معیشت سے نکال کر برآمدات پر مبنی مضبوط معیشت میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے پاکستان-چین صنعتی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی تعاون، کاروباری شراکت داری اور صنعتی منتقلی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت اب تک 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو 9 سال تک ٹیکس چھوٹ سمیت متعدد مراعات دی جا رہی ہیں ۔چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی آئے گی۔ چینی قونصلر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سی پیک فیز ٹو دونوں ممالک کیلئے اقتصادی استحکام کا ذریعہ بنے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں