وزیراعظم کل دانش سکول کا افتتاح کرینگے ، وفاقی وزیر تعلیم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

وزیراعظم کل دانش سکول کا  افتتاح کرینگے ، وفاقی وزیر تعلیم  کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کل اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ دانش سکول کا افتتاح کریں گے جو ملک میں معیاری تعلیم اور جدید تعلیمی ماحول کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

 وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز دانش سکول کا دورہ کیا تاکہ انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے اور تیاریوں کی نگرانی کی جا سکے ،دانش سکول اسلام آباد ایک جدید طرز کا ادارہ ہے جو جدید تعلیمی و رہائشی سہولیات سے آراستہ ہے اور مختلف سماجی و معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو معیاری تعلیم اور یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے ، آمد پر وزیرِ تعلیم کا سکول انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی پیش رفت، نمایاں خصوصیات اور افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طلبہ و طالبات سے ملاقات بھی کی، انہیں مبارکباد دی اور نئے داخل ہونے والے طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں