ایر انی سفیر سے ملاقات
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی سے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے رابطوں، خصوصاً تفتان زاہدان روٹ اور آئی ٹی آئی (اسلام آبادتہران استنبول) فریٹ ٹرین منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کی مرمت و بحالی ریلوے آپریشنز کے تسلسل کے لئے ناگزیرہے ۔ملاقات میں خطے بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ،پاکستان نے امن مذاکرات اور سفارتی حل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی سفیر نے کہا خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کو ششیں قابل تحسین ہیں۔