پاکستان بین الاقوامی زیتون کونسل کا مکمل رکن بن گیا
آئی او سی ہیڈکوارٹرزمیڈرڈ میں تقریب،پاکستانی سفیر نے دستاویز پر دستخط کیے رکنیت عالمی شراکت داروں کیسا تھ تعلقات کو مزید مستحکم کریگی ،سفیر ڈاکٹر ظہور
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) پاکستان نے باضا بطہ طور پر بین الاقوامی زیتون کونسل کی مکمل رکنیت حاصل کر لی ،ا س حوالے سے تقریب میڈرڈ میں قائم آئی او سی کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی ، سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے آئی او سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جائم لیلو کی موجودگی میں دستاویز پر دستخط کیے ۔ یہ رکنیت پاکستان کو زیتون کی کاشت اور زیتون کے تیل کی پیداوار کے حوالے سے بین الاقوامی مہارت، تکنیکی تعاون اور بہترین عالمی طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرے گی۔اس موقع پر سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا آئی او سی کی مکمل رکنیت پاکستان کے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی اور زیتون کی ویلیو چین کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی۔