مساوات کے اصولوں کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری:چیف جسٹس
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین میں درج مساوات، وقار اور عدم امتیاز کے اصولوں کا تحفظ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اداروں میں محفوظ، باعزت اور جامع پیشہ ورانہ ماحول کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ میں وفاقی محتسب انسدادِ ہراسیتِ خواتین فوزیہ وقار سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران صنفی حساس انصاف، کام کی جگہ وقار کے تحفظ اور ہراسیت کے خلاف مؤثر ادارہ جاتی نظام کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فوزیہ وقار نے چیف جسٹس کو اپنے ادارے کے کردار اور مینڈیٹ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ سرکاری و نجی شعبوں میں خواتین کیلئے محفوظ اور جامع ماحولِ کار کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔