طبیعت ناساز، جناح ہسپتال منتقل
لاہور (ہیلتھ رپورٹر ،اے پی پی) نو مئی کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹیو سٹ صنم جاوید کو طبیعت ناساز ہو نے پر جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔
صنم جاوید کے شوہر کے مطابق صنم جاوید کو آنکھ اور معدے میں تکلیف کے باعث جناح ہسپتال لایا گیا ہے ، انفیکشن کے خدشے کے پیش نظر ان کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آن کال میڈیکل ٹیم 24 گھنٹے مریضہ کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے ،واضح رہے کہ صنم جاوید کو نو مئی مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔