تاجر قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگرد ی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں تاجر عامر اعوان قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روزہ توسیع کردی۔
پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان کا پولی گرافی ٹیسٹ کروا لیا گیا مزید تفتیش کیلئے 14 دن کا ریمانڈ چاہیے ، عدالت نے ملزمان کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔ اور ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔