سپریم کورٹ:ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت

 سپریم کورٹ:ایمان مزاری  اور ہادی علی کی سزا معطلی کی  درخواستوں پر آج سماعت

اسلام آباد (اے پی پی) وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج (منگل) ہوگی۔

 کاز لسٹ کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہوں گے ۔ درخواست گزاروں کی سزا معطل کرنے کی استدعا پر فریقین تفصیلی دلائل دیں گے ۔ ایمان مزاری اور ہادی کی جانب سے سپریم کورٹ میں مزید دستاویزات مقدمہ کے چالان کی نقول، ملزمان کے بیانات اور مختلف عدالتی احکامات کی نقول جمع کرائی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں