قومی صنعتی تعلقات کمیشن غیر فعال اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت اوورسیز اور قانون وانصاف سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن غیر فعال ہونے کے کیس میں نوٹس جاری کر کے وزارت اوورسیز پاکستانیز اور وزارت قانون سے جواب طلب کر لیا۔
چیئرمین این آئی آر سی اور ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کے خلاف وکیل عمیر بلوچ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے موقف اختیار کیاکہ جسٹس شوکت صدیقی کے استعفے کے بعد مستقل چیئرمین تعینات نہیں ہوا،ایک ممبر بھی ریٹائرڈ ہو گئے ،این آئی آر سی غیر فعال ہے ،عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔