ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس اہم گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل کر لی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے سماعت کی۔
وکلاء صفائی نے تفتیشی افسر پر 5 گھنٹے سے زائد جرح کی، تفتیشی افسر نے ملزم عمر حیات کی گرفتاری، اقبالی بیان و دیگر حقائق سے متعلق آگاہ کیا، کیس کی مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے استغاثہ کے تمام اہم، چشم دید گواہوں پر جرح مکمل ہوچکی جبکہ 3 گواہوں پر جرح باقی ہے ، استغاثہ کے 26 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔