مبینہ طبیعت خرابی کا بہانہ انمول پنکی ہسپتال منتقل

مبینہ طبیعت خرابی کا بہانہ انمول پنکی ہسپتال منتقل

کراچی (دنیا نیوز)جیل پہنچتے ہی انمول پنکی کی طبیعت مبینہ بگڑ گئی، ذرائع کے مطابق ملزمہ پنکی نے طبیعت خرابی کا بہانہ بنایا۔۔۔

 جس پر پنکی کو طبی معائنے کے لیے پولیس سرجن آفس لے جایا گیا،پنکی کو بغدادی تھانے کی خاتون پولیس اہلکار لے کر آئیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق ملزمہ نے گردوں اورمعدے میں تکلیف، دمہ کی شکایت کی تھی ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے کسی قسم کے نمونے لینے کے لیے درخواست نہیں دی، پنکی کو وارڈ میں ریفر کیا گیا ہے ،ایکسرے سمیت مختلف ٹیسٹ تجویز کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں