نابینا افراد کی بھرتی نہ ہونے پر 2محکموں سے رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے نابینا افراد کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پرمحکمہ سوشل ویلفیئر اور سپیشل ایجوکیشن سے 20 مئی تک رپورٹ طلب کرلی۔
درخواستگزار نابیناشہری جواد احمد نے موقف اپنایا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن میں بھرتیوں کیلئے انٹرویو ہو گئے ،محکمہ ایجوکیشن نے انٹرویو کے بعد بھرتی نہیں کیا بلکہ اسامیاں ہی ختم کردیں ۔