اوکاڑہ :ماں بیٹی کے گٹر میں گرنے کا سینٹری سپروائزر کیخلاف مقدمہ درج

 اوکاڑہ :ماں بیٹی کے گٹر میں گرنے کا سینٹری سپروائزر کیخلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ(خبرنگار )ماں بیٹی کے کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ ‘‘روزنامہ دنیا ’’ کی خبر پر بلدیہ دیپالپور حرکت میں آگئی،علاقہ کے سینٹری سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں دو روز قبل ایک کھلے مین ہول میں ماں بیٹی گر گئیں تھیں جنہیں موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جدوجہد کر کے باحفاظت باہر نکال لیا تھا،واقعہ کی خبر ‘‘روزنامہ دنیا ’’نے شائع کی تو دیپالپور بلدیہ انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوے سینٹری سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ،سینٹری انسپکٹر تقی زیدی کی مدعیت میں درج مقدمہ میں سینٹری سپروائزر کی غفلت اور کوتاہی کا الزام لگایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں