محکمہ خوراک میں کرپشن ،زیر حراست فوڈ گرین انسپکٹر سے لاکھوں روپے ، 932پی پی بیگز برآمد
پاکپتن( خبرنگار ،نمائندہ دنیا) محکمہ خوراک میں کرپشن کے کیس میں زیر حراست فوڈ گرین انسپکٹر نے 24 لاکھ 20 ہزار روپے اور 932 سرکاری پی پی بیگز برآمد کروا دئیے ہیں۔۔۔
ملزم ذیشان افضل سے یہ برآمدگی دوران جسمانی ریمانڈ 12 مئی کو کی گئی ہے ،اس مقدمہ میں اس سے قبل 85 لاکھ روپے کی ریکوری ہو چکی ہے ۔ یوں مجموعی طور پر اب تک 1 کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار روپے اور 932 پی پی بیگز برآمد کیے جا چکے ہیں۔