چارسدہ:دہشتگردوں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل سجاد خان شہید
پشاور (اے پی پی)چوکی عزیز آباد پر 22 اپریل کو دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی چارسدہ پولیس کے کانسٹیبل سجاد خان دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔۔۔
شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ شہید کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔