تاجر عامر اعوان قتل کیس میں ملزمان کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ

  تاجر عامر اعوان قتل کیس میں ملزمان  کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وفاقی دارالحکومت میں تاجر عامر اعوان قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید7روز کی توسیع کردی۔

پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ تمام پانچ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے 15 روز کا ریمانڈ چاہیے ۔ عدالت نے 7 روزہ ریمانڈ دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں