اس سال عمران خان کی رہائی، پیشگوئی

اس سال عمران خان کی رہائی، پیشگوئی

اسلام آباد(آئی این پی،این این آٓئی )پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان ندیم افضل چن نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال عمران خان کی رہائی ہوجائیگی ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 3 سال ہوگئے ہیں، سیاسی لیڈرز کو زیادہ عرصہ تک قید نہیں رکھا جاسکتا، راستہ عدالتوں کا ہی ہوگا، جب حالات نارمل ہوں گے تو کورٹس بھی نارمل ہوجائیں گی، عمران خان  کو سیاسی جماعتوں سے ڈیل کرنا ہوگی، لیکن یہ ڈیل نہیں کہلائے گی کیوں کہ میثاق جمہوریت کو کوئی ڈیل نہیں کہتا۔پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری وہ صدر نہیں جو استعفیٰ دیں اور دیں گے بھی کیوں؟ استعفیٰ تو آپشن ہی نہیں ہے ، صدر زرداری پریشرمیں زیادہ بہتر سیاست کرتے ہیں ، ترمیم کے لیے سب ہورہاہے ، جیسے ہی کسی آئینی ترمیم کی بات ہوتی ہے تو نیب سر گرم ہو جاتا ہے ، لیکن یہ نظام پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتا کیونکہ ایک بڑی جماعت کو پہلے ہی باہر رکھا ہوا ہے ۔ندیم افضل نے کہا کہ یہ جمہوری نہیں بیوروکریٹک حکومت ہے ، ایک سوال پر کہا کہ اس وقت جو سکون چل رہا ہے وہ کسی بڑے لاوے کی صورت میں نظر آئے گا، اقتدار کے ایوانوں میں سکھ چین زیادہ دیر نہیں رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں