پی پی کیساتھ NFCپر بات ہو رہی
اسلام آباد (آئی این پی ) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ترمیم جب بھی ہو گی، 28 ویں ہو گی،کیونکہ27ویں ترمیم ہو چکی،ایسانہیں ہے کہ آئین میں ترمیم کا راستہ بند ہو گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا پیپلز پارٹی کسی بھی چیز پر بات چیت سے نہیں گھبراتی، پیپلز پارٹی کے ساتھ این ایف سی پر بات ہو رہی ہے ،دفاعی اخراجات کا بوجھ سب کو مل کر اٹھانا چاہیے ،صدر زرداری سے ہماری الگ سے ملاقات ہوئی تھی۔