متنازعہ ٹویٹس:ایمان مزاری ہادی کی سزا معطلی درخواستیں جلد مقررکرنے کی استدعا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی گئیں۔
الگ الگ درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا کہ سپریم کورٹ نے 12 مئی 2026 کو ہائیکورٹ کو سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد فیصلے کی ہدایت کی ہے ، استدعا ہے کہ سزا معطلی کی درخواست 18 مئی 2026 سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کی جائے ۔