ٹھٹھہ:کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4مزدور دب کر جاں بحق
ٹھٹھہ (دنیا نیوز)جھرک میٹنگ ریلوے سٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ، نور محمد، عرفان اللہ اور سائیں داد شامل ہیں، تمام جاں بحق افراد کا تعلق پٹھان اور بھٹی برادری سے بتایا جا رہا ہے ۔حادثے میں 5 مزدور زخمی ہوئے جنہیں کوٹری اور حیدرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں محمد حسین، نجیب اللہ، ملک زادہ، نعمت اللہ اور گل حسن شامل ہیں۔