ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس حتمی مراحل میں داخل، تمام گواہوں پر جرح مکمل
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا، گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے سماعت کی۔ وکلاء صفائی نے استغاثہ کے تمام گواہوں پر جرح مکمل کرلی، عدالت نے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے مجموعی طور پر استغاثہ کے 28 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ، آئندہ سماعت پر ملزم 342 کا بیان ریکارڈ کرائے گا، ملزم کے بیان ریکارڈ کرانے پر حتمی جرح ہوگی۔