پنکی کو کب تمغہ دیا جائیگا ؟ فیصل واوڈا
کراچی(آئی این پی)فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ منشیات فروش پنکی کو تمغہ د ئیے جانے کامنتظر ہوں ،ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا؟ اب تو وہ بھی تمغے کی حق دار ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں، جب تک پِنکی حکمرانوں کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہو گا یہ پِنکی جمہوری ڈرامہ چلتا چلا جائیگا۔ فیصل واوڈا نے ایک شعر بھی لکھا کہ:یہ تو ابتدا ہے سکینڈلز کی روتا ہے کیا،،،،،،آگے آگے دیکھئے سکینڈلز سے ہوتا ہے کیا۔