بلوچستان :گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت 4افراد اغوا

بلوچستان :گوادر یونیورسٹی کے  وائس چانسلر سمیت 4افراد اغوا

گوادر(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں نامعلوم افراد نے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت 4 افراد کو اغوا کر لیا ، سرکاری حکام نے تصدق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے راستے میں وہ لاپتہ ہوگئے۔

اطلاعات کے  مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر سید منظور احمد میٹنگ کیلئے ایک ملازم شکیل احمد اور یونیورسٹی ڈرائیورکے ہمراہ سرکاری گاڑی میں گوادر سے کوئٹہ جا رہے تھے ، کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ، کنڈ عمرانی کے قریب رات کے وقت ان کا رابطہ منقطع ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان افراد کو سرکاری گاڑی سمیت مستونگ اور قلات کے قریب سے اغواکر لیا گیا ۔ ڈی سی مستونگ بہرام سلیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کی مذکورہ افراد کی فیملیز سے رابطے میں ہیں، پوری کوشش ہے لاپتہ چاروں افراد کا پتہ لگایا جاسکے ، بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سنہ 2024 کے بعد سے مستونگ میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے متعدد بار شاہراہوں کو بند کرنے کے واقعات اور کئی افراد کے اغواکی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں