گلگت بلتستان الیکشن کیلئے 403 امیدوار میدان میں آ گئے

گلگت بلتستان الیکشن کیلئے 403 امیدوار میدان میں آ گئے

272آزاد ، 131مختلف جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈر، حتمی فہرست جاری مجموعی طور پر 8خواتین امیدوار ،5آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی :رپورٹ

گلگت(آئی این پی )الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی،مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جن میں سے 272آزاد امیدوار جبکہ 131سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،مجموعی طور پر 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں جن میں سے 5آزاد حیثیت سے لڑیں گی تاہم پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پی این پی کی طرف سے ایک، ایک خاتون امیدوار کو ٹکٹ دی گئی ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے 23 امیدوار ،پاکستان مسلم لیگ ن کے 22 ، جمعیت علما اسلام کے 9 ، اسلامی تحریک پاکستان کے 10، جماعت اسلامی کے 6 ،مجلس وحدت المسلمین کے 7 ،استحکام پاکستان پارٹی کے 15 ،پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 ،ایم کیو ایم کے 6 اورعوامی ورکرز پارٹی کے 4 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی، عوامی پاکستان، مرکزی مسلم لیگ، تحریک تحفظ پاکستان پارٹی، سنی اتحاد کونسل اور تحریک لبیک پاکستان، مسلم لیگ ق ، پیپلز پارٹی ٹاور گروپ کا بھی ایک، ایک امیدوار انتخابات میں حصہ لے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں