لاہور ہائیکورٹ:پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ بارے تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ بارے درخواستوں پر سماعت 21 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے اس نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ مقدمات سے بے گناہی کی بنیاد پربری ہوچکے ،اس کے باوجود پولیس ریکارڈ سے نام ختم نہیں کیا جاتا، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں بھی مقدمہ بارے تحریر کیا جاتا ہے ،بیرون ملک جانے یا ملازمت کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ،استدعا ہے عدالت بریت کے بعد نام پولیس ریکارڈ سے ختم کرنے کا حکم دے ۔