وجیہہ سواتی قتل کیس:مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد، فیصلہ برقرار
راولپنڈی(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے خاوند کے ہاتھوں امریکی شہری وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کے خلاف ملزم کی اپیل مسترد کر دی اور مجرم رضوان حبیب کو موت کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔
جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس تنویر احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ملزم رضوان حبیب کو سزا کے خلاف اس کی اپیل پر سماعت کی۔ ٹرائل کورٹ نے مجرم رضوان کو موت کی سزا کا حکم دیا تھا۔