آصفہ بھٹو کا دورہ ہلال احمر ، نصرت بھٹو لائبریری کا افتتاح کیا
پی آر سی ایس کی خدمات قابل تعریف ،ہرممکن تعاون کرینگے ،خاتون اول
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ہلال احمر سوسائٹی پاکستان کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،انہوں نے ا س موقع پر بیگم نصرت بھٹو لائبریری کا افتتاح کیا۔پی آر سی ایس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر انکا استقبال چیئرپرسن فرزانہ نائیک اور ادارے کے سینئر حکام نے کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے پی آر سی ایس کی جانب سے انجام دی جانے والی انسانی خدمات کو سراہا اورکہا کہ ادارے کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے بھرپور تعاون کیاجا ئیگا ۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے ۔چیئرپرسن نے آصفہ بھٹو زرداری کو ہلال احمر پاکستان کا بیج لگایا، جیکٹ پہنائی اور سوینئر پیش کیا ۔