سپر ٹیکس صرف قابلِ ٹیکس آمدن پر لاگو :لاہور ہائیکورٹ

سپر ٹیکس صرف قابلِ ٹیکس آمدن پر لاگو :لاہور ہائیکورٹ

ایف بی آر کا 1 کروڑ 14 لاکھ روپے سپر ٹیکس کا مطالبہ کالعدم :تحریری فیصلہ

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کا آبائی جائیداد کی فروخت پر سپر ٹیکس سے متعلق بڑا فیصلہ ،عدالت نے قرار دیا ہے کہ 6 سال سے زائد عرصہ تک رکھی گئی جائیداد کی فروخت پر سپر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔جسٹس جواد حسن اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے شہری خیراللہ خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ ان کے حق میں سنا دیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کا ایک کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد سپر ٹیکس کا مطالبہ کالعدم قرار دے دیا اور ایف بی آر کی جانب سے عائد سپر ٹیکس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے دیا ،ساتھ ہی ساتھ عدالت نے اپیلیٹ ٹر بیونل ان لینڈ ریونیو کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زیرو فیصد ٹیکس والی جائیداد پر سپر ٹیکس بھی عائد نہیں کیا جا سکتا،آبائی جائیداد کی فروخت پر ٹیکس استثنیٰ قانون کے مطابق برقرار رہے گا ،سپر ٹیکس صرف قابلِ ٹیکس آمدن پر ہی لاگو ہو سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں