مہنگائی کیخلاف22مئی کو ملک گیر احتجاج، اب فیصلے میدان میں ہونگے :فضل الرحمن

 مہنگائی کیخلاف22مئی کو  ملک گیر احتجاج، اب فیصلے  میدان میں ہونگے :فضل الرحمن

کراچی (دنیا نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

کراچی میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امت مسلمہ کئی دہائیوں سے عالمی بربریت اور ظلم کا شکار ہے ، انہوں نے اپنی طاقت سے افغانستان، عراق اور لیبیا پر چڑھائی کی، فلسطین کے مسلمانوں پر جو بیتی، اس کو ساری دنیا دیکھتی رہی،اب مسئلہ قبلہ اول سے ایران تک پہنچ گیا،مزید کہا کہ ہم نے امریکا اور ایران مذاکرات کے سبب مظاہرے ملتوی کئے تھے لیکن 22 مئی کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں